لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امن دنیا کی ضرورت ہے بدقسمتی سے عالمی ادارے اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ بحرین میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امن کے لئے عالمی ادارے اپنی پالیسیاں تبدیل کریں نفرتوں اور تعصبات کا خاتمہ کرناہوگا پاکستان بحرین دوستی آج بھی مضبوط ہے اور کل بھی مضبوط رہے گی اسلام نے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے سے منع کیا ہے۔ فضل الرحمن کو بحرین حکومت نے خصوصی امن ایوارڈ دیا۔
امن کیلئے عالمی ادارے اپنی پالیسیاں تبدیل کریں:فضل الرحمن
Mar 20, 2016