ڈسکہ/ ستراہ (نامہ نگاران) تھانہ سٹی سے چند گزکے فاصلہ پر داعش کی وال چاکنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گزشتہ روز تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلہ اور اسسٹنٹ کمشنرکی رہائش گاہ و گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے سامنے دیوار پر کالعدم تنظیم داعش کی وال چاکنگ کر دی گئی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دو روز قبل تھانہ سٹی پولیس نے نویں کلاس کے طالبعلم عبدالرحمن کو داعش کی وال چاکنگ کرنے پر گرفتارکیا تھا۔ علاوہ ازیں گجرات کے تھانہ گلیانہ اور تھانہ سول لائن، تھانہ صدر پولیس نے وال چاکنگ پر پابندی کے باوجود وال چاکنگ کروانے کے الزام میں وقاص مشتاق ملک وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔