پنجاب کے 11اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع

Mar 20, 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب کے گیارہ اضلا ع میں پولیو کی مہم کا آغاز20 مارچ سے ہو گا۔ وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی صحت محافظ ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پیر کے روز سے شروع ہونے والی مہم میں گیارہ اظلاع میں پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ یہ مہم لودھراں، ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، بہاولپوراور ساہیوال میں منعقد کی جائیں گی ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ لودھراں میں پولیو کیس اور ملتان میں ماحولیاتی نمونے میں تصدیق کی وجہ سے یہاں مہم منعقد کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔ خاص طور پر دوسرے صوبوں سے آنے والے خاندان بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ اس مہم میں تقریباًساٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

مزیدخبریں