سوات (این این آئی) لاپتہ ہونے والا سوات کا رہائشی 35سال بعد گھر پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا ’’شیر بہادر‘‘ نامی شہری 35سال بعد اپنے گھر پہنچ گیا جس کا ذہنی توازن ختم ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیر بہادر لاہور میں لگنے والی آگ سے اپنا ذہنی تواز ن کھو بیٹھا تھا تاہم اس کے لاپتہ ہونے کے بعد غم سے نڈھال والدہ، بہن اور خاندان کے دیگر لوگ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، 35سال بعد شیر بہادر کو دیکھ کر رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے پھولوں کے ہار بھی پہنائے جبکہ بچوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔