نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوانے کیلئے جیل بھیج دیا۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری جو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا منتظر ہے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا۔ مقبوضہکشمیر کے محکمہ داخلہ نے پاکستانی شہری خالد پرویز الیاس جنید کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری کیے تھے جس پر سامبا پولیس نے عمل درآمد کیا۔ خالد پرویز کو چار سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوایا جائے گا۔