10لاکھ افراد سے ڈیٹا کی تصدیق کا فیصلہ نادرا سے آج معاہد ہو گا، کراچی میں مردم شماری کے جعلی فارم تقسیم کرنے کا انکشاف

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) مردم شماری میں مشکوک افراد کے ڈیٹا کی تصدیق کے معاملے پر ادارہ شماریات نے10لاکھ افراد کے ڈیٹا کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات اور نادرا حکام میں معاہدہ آج ہو گا۔ نادرا نے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگے تھے۔ نادراحکام سے مذاکرات جاری ہیں۔ مزید برآں ادارہ شماریات نے کراچی میں مردم شماری کے جعلی فارم تقسیم کرنے کا انکشاف کیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے شکایت کا نوٹس لے لیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق غیر متعلقہ افراد اور تنظیمیں فارم تقسیم کرنے میں ملوث ہیں۔

ای پیپر دی نیشن