دنیا بھر میں اورل ہیلتھ‘ چڑیوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اورل ہیلتھ اور چڑیوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا‘ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں گھروں کی خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوں کی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر محکمہ صحت اور مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام آگاہی واکس اور سیمینارز انعقاد پذیر ہونگے۔ جس میں طبی ماہرین منہ کی بیماریوں سے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کرینگے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن