لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں یوسف خان اور ثاقب عمر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈر 18 بوائز ڈبلز میں یوسف خان/ثاقب عمر اور حافظ ارباب علی اور احمد اسجد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گرلز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر اور عشاء جواد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 16 میں احمد کامل اور عاقب عمر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 میں صمد اریجو اور عبدالحنان خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 12 میں بلال عاصم اور عبدالحنان خان نے جبکہ انڈر 10 میں احتشام ہمایوں اور احتشام عارف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج بروز پیر کو تمام ایج گروپس کے فائنلز کھیلے جائیں گے۔