4 غیر ملکی ٹیموں نے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چار ایشین ممالک نے پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول عالمی ایک روزہ بلائنڈکپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال نے باضابطہ طور پر شرکت کے لئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایک روزہ عالمی کپ آئندہ سال 10سے 23 جنوری2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے لئے 4 ایشیائی ممالک بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال نے باضابطہ طور پر شرکت کے لئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے، جو ممالک یہاں پر نہیں آئیں گے وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔ عالمی ایک روزہ بلائنڈ کپ کے میچز کراچی یا لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن