لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ اسلام آباد کے شبیر اقبال نے جیت لی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی تھے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر، سیکرٹری ڈی ایچ اے کرنل محمد شاہجہاں‘ سیکرٹری ڈیفنس رایا بریگیڈیئر (ر) سکندر حیات، سی ای او ڈیفنس رایاکینگ چانگ جن، میجر ہارون شفیق، میجر شعیب خان،فخر امام،دلدار حسین و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ٹاپ 30 پروفیشنل گالفرزنے حصہ لیا۔
اوردیگر پروفیشنلز کو بذریعہ ٹرائل منتخب کیا گیاتھا جبکہ چھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں پروفیشنل،سینئر پروفیشنل ،جونیئر پروفیشنل،امیچیور، سینئرامیچیور، اور لیڈیز مقابلے شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو شیلڈز اور کیش انعامات اور ٹورنامنٹ کے سپانسرزڈی ایچ اے،عسکری بینک،البرکہ بینک،ٹیوٹاگارڈن موٹرز،پیپسی،ہیلے ٹاوراورچینگ ہانگ روبا کے نمائندوں کو یادگاری شیلڈز دیں ۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی نے ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اورٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈیفنس رایا کلب کوسراہا۔چار روزہ ایونٹ کے اختتام پر شبیر اقبال 212 سکور کے ساتھ پہلے ایم منیر اور خالد 216سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ انصر محمود اور حزہ 217 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ خواتین میں غزالہ یاسمین نے مسلسل تیسرے سال پنجاب اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔