لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ اور منشیات کے32ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے7ملزمان صغیر احمد، فلک شیر، جاوید، رانا سنی، الفت، عابد شبیر اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3را ئفل،5پسٹل،20 گولیاں, 2میگزینز، 1چاقو اور7قارتوس برآمد کیے ہیں ۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پیٹرول نے شراب کے15ملزمان اور چرس کے7 ملزمان شہباز علی، محمد علی، محمد اظہر، عبدالکریم، ولید جاوید، عبدالمجید، سلیم، محمد فیروز، الطاف، محمد اسلم، محمد جمشید، نزیر، محمد رفیق، بلال نذیر، شہباز احمد، محمد قدیم، محمد راشد، محمد دانش، محمد منیر، فضل عباس، اسد اور محمد طیب کے قبضہ سے248لیٹر شراب اور1580گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔