فیروز والا: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) لین دین، مقدمہ بازی اور بچوں کے جھگڑوں پر متعدد لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ مقدمہ کی پیروی کرنے سے باز نہ آنے پر عثمان اور ظہیر نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے محمد خالد کو زخمی کر دیا۔ رشید اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے شوکت علی کو زخمی کر دیا۔ معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے چوکیدار ناصر کو زخمی کر دیا۔ مشتاق اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اپنے مخالف طارق اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...