کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ بابر غوری، واسع جلیل ، مصطفی عزیز آبادی کیوں گرفتار نہیں ہوتے ؟ عامر خان نے کہا کہ بابر غوری کے امریکہ میں اکتیس پٹرول پمپ ہیں، انہیں کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا؟بابر غوری کارکنوں کی مدد کے لیے پیسے کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں واسع جلیل، مصطفی عزیزآبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر برا وقت آیا تو چمچہ گیر گرو پ کروڑوں روپے لیکر بھاگ گیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے مزید کہا کہ 14 سال سے جو بڑے گھر میں رہ رہے تھے وہ آج کہہ رہے ہیں ایم کیو ایم بھتہ خور اور کلر تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے چند مہینے رہ گئے ہیں۔
بابر غوری، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی کیوں گرفتار نہیں ہوتے؟ :عامر خان
Mar 20, 2017