گوجرانوالہ+ سیالکوٹ+ پسرور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) سوشل میڈیا ’’فیس بک ‘‘ پر ہونیوالی دوستی نے نوجوان کی جان لے لی، پو لیس نے لڑکے کے کپڑے اور موبائل فون لڑکی کے گھر سے برآمد ہونے پر والدین کو حراست میں لے لیا، جبکہ نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہو گئی، بتایا گیا ہے کلر آبادی کے رہائشی شیرون مسیح کی ’’فیس بک ‘‘ پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، شیرون لڑکی کو ملنے بڈیانہ گیا یکم فروری کو اسکی نعش کھیتوں سے ملنے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو معلوم ہوا کہ مرنیوالا گوجرانوالہ کا رہائشی ہے پولیس نے لڑکے کے ورثاء سے رابطہ کیا اور معاملہ فیس بک پر دوستی کا سامنے آنے پر پولیس لڑکی کے گھر پہنچ گئی جہاںسے پولیس نے نوجوان کے کپڑے اور اسکا موبائل فون برآمد کرنے کے ساتھ لڑکی کے والدین کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا جبکہ نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہو گئی، لواحقین کو غشی کے دورے پڑتے رہے، شیرون کی ہلاکت کی خبر پر نوجوان کے گھر کے باہر لوگوں کا تانتا بندھ گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شیرون مسیح کی فیس بک پر نائلہ کے ساتھ دوستی تھی، یکم فروری کو شیرون اس سے ملنے کے لیے بڈیانہ گیا تو لاپتہ ہو گیا، پولیس نے تحقیقات کے دوران لڑکی کے گھر سے شیرون کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد کر کے نائلہ کے والدین کو حراست میں لے لیا جبکہ نائلہ بیرون ملک فرار ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ شیرون کی نعش پسرور‘ سیالکوٹ روڈ پر واقع گائوں لنگے کے قریب پھینک دی گئی تھی۔ پولیس نے نعش کو پسرور میں امانت کے طور پر دفن کر دیا تھا اور اسکے فنگر پرنٹ نادرا کو بھیجے تھے جس کی رپورٹ آنے پر مقتول کی شناخت ہوئی‘ تفتیش کے بعد حقائق سامنے آ گئے۔