قانون حر کت میں آچکاہے ، پیپلزپارٹی نے جوکچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا ¾طلال چودھری

Mar 20, 2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ قانون اب حرکت میں آچکا ہے اور پیپلزپارٹی نے جوکچھ کرپشن کے ذریعے اس ملک سے کھایا تھا ا ب اسے نکالنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق طلالچودھری کا میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سندھ پر تنقید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام وسائل پیپلزپارٹی والے کھا گئے اورروشنیوں کے شہر کوکچرے کا ڈھیربنا کر رکھ دیا،یہی نہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کی کوئی چیزنہیں چھوڑی اور اب قانون کے حرکت میں آنے پرشرجیل میمن ایسی باتیں کررہے ہیںجن سے ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ، پی پی نے جو کچھ کراچی شہر کی حق تلفی کرکے کھایا ہے انہیں اب وہ سب نکالنا پڑے گا۔

مزیدخبریں