قلم کار معاشرے کا نبض شناس ہے: اجمل نیازی ، ایثار رانا

لاہور (خبر نگار) کالم نگار سودوزیاں سے بے نیاز ہو کر سچائی کو فروغ دیں۔ قلم کار اپنے معاشرے کا نبض شناس ہوتا ہے ۔ اصلاح احوال کیلئے نیک نیتی سے ارباب اقتدار اور ریاستی اداروں پر تنقید کر سکتے ہیں۔ اہل قلم تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت جاویز بھی دیں اور حکمرانوں سمیت ادارے ان پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ہمارا علم اور قلم ہمارے پاس امانت ہے اپنے انداز میں بچائی تک رسائی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ کالمسٹ کلب سے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ، مرکزی چیئر مین ایثار رانا ،مرکزی وائس چیئر مین امان اﷲ خاں ، مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان اور دوسرے مقررین نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سینئر نائب صدر جاوید اقبال کی طرف سے گزشتہ روز لاہور جمخانہ کلب میں تنظیمی عہدیداران اور سینئر ارکان کے اعزاز میں عصرانہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن