مسلم لیگ نواز کے ظفرعلی شاہ نےامریکا میں سابق پاکستانی سیفرحسین حقانی کو پاکستان لانےکی استدعا کی تھی جس کو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد درخواست گزارنے اعتراض کے خلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کر دی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی گئی تھی۔ اپیل میں کہا گیا کہ رجسٹرار کے اعتراضات بلا جواز ہیں حقانی کے خلاف پہلے بھی میمو گیٹ کمیشن کا کیس زیرالتوا ہے,اپیل ہے کہ رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیئے جائیں۔
امریکامیں سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی کےخلاف درخواست پر اعتراض لگائے جانے پر ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
Mar 20, 2017 | 21:25