پیرو میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پچھتر ہو گئی, ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر , نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج

Mar 20, 2017 | 21:47

پیرو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ سیزن میں دس گناہ زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں  جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، ملک کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، درجنوں افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو چکے ہیں ، بعض علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ابتک بارشوں کے باعث پچھتر افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں ، ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے  جبکہ کھانے پینے کی بھی شدید قلت ہے، کئی علاقوں میں تاحال امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں  جہاں نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا گیا، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ گھر بار چھوڑ کے شیلٹر ہومز میں موجود ہیں ، سیلاب کے باعث کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے.

مزیدخبریں