فوربز نے دنیا بھر میں ارب پتیوں کی رپورٹ جاری کر دی،بل گیٹس ایک بار پھر پہلے نمبر پر براجمان

فوربز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد اٹھارہ سو دس سے بڑھ کر دو ہزار تینتالیس تک جا پہنچی ہے جبکہ ان ارب پتی افراد کی کل دولت اٹھارہ فیصد اضافے کے بعد سات اعشاریہ سڑسٹھ ٹریلین ڈالرز تک جا پہنچی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیرترین افراد کی فہرست میں مزید دو سو تینتیس نئے افراد بھی جگہ بنا چکے ہیں۔ سال دو ہزار سترہ میں بل گیٹس چھیاسی بلین ڈالرز کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی صف میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ معروف بزنس مین ویرن بوفیٹ دوسرے، ایمازون کے بانی جیف بیزوس تیسرے، ایمانشیو اورٹیگا چوتھے اور بانی فیس بک مارک زکربرگ پانچویں دنیا کے امیرترین انسان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکہ کے 565، ایشیا کے 720، یورپ کے 530، مشرق وسطی اور افریقہ کے 100 اور دیگر خطوں سے 128 افراد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن