سندھ حکومت عوام کو پتھروں کے دور میں دھکیلنا چاہتی ہے‘ عثمان معظم

Mar 20, 2018

کراچی(نیوز رپورٹر) پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ کے عوام کو پتھروں کے دور میں واپس دھکیلنا چاہتی ہے ۔تعلیم کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ،جامعات کی آزادی و خودمختاری پر حملہ کرنا سندھ اسمبلی کی ایسی دہشت گردی ہے جس پر یہ ترمیمی بل پاس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔ پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے یہ بل پاس کرکے توہین انسانیت کی ہے ۔غیر قانونی ،تعلیم دشمن اور خلاف ضابطہ پاس کیا جانے والا بل واپس لیا جائے ۔

مزیدخبریں