لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری میز کے نیچے سے ہاتھ ملائے ہوئے ہیں، یہ دونوں سینٹ کے الیکشن میں بے نقاب ہوچکے ہیں، وہ گزشتہ روز جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے مزید کہا کہ مریم نواز کا عمران زرداری بھائی بھائی کہنا بالکل درست ہے۔ یہ کھوٹے سکے نوازشریف اور شہباز شریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، نوازشریف، شہباز شریف کی سیاست کھلی کتاب اور منافقت سے پاک ہے۔
کرمانی