ایم ایم اے سربراہ اجلاس آج کراچی میں ہوگا‘ رابطہ عوام مہم کا اعلان متوقع

Mar 20, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل کا سر براہی اجلا س آج (20مارچ) منگل کوکراچی میں ہو گا۔ اجلاس میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی قیادت اور ان کے ساتھ نمائندے شریک ہوں گے ۔اجلاس کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے بتا یاکہ اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ رابطہ سیکر ٹری متحدہ مجلس عمل مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ اجلاس میں ملکی موجودہ سیا سی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور جا ئے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی مر کزی باڈی تشکیل دی جائے گی اور دستور کی بھی منظوری دی جائے گی اجلاس میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا انہوں نے بتا یاکہ سر براہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر سراج الحق ،پروفیسر ساجد میر ،علامہ ساجد علی نقوی ،پیر اعجاز ہاشمی شریک ہوں گے۔مولانا محمد امجد خان نے مجلس عمل میں عہدوں کے چنائو کے حوالے سے اختلافات کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تر دید کی ہے اور کہاکہ یہ کسی کی غلط خواہش ہوسکتی ہے لیکن مجلس عمل متحد ہے۔
مجلس عمل

مزیدخبریں