کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فنکشنل مسلم لیگ نے شہید سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے موقع پر بیس مارچ کو عام تعطیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سورہیہ بادشاہ کا مقدمہ ری اوپن کرکے دوبارہ چلایا جائے تاکہ ح±ر جماعت کو انصاف مل سکے سورہیہ بادشاہ کے مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ناعاقبت اندیش حکمران شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال خدمات سے لاعلم ہیں شہید سورہیہ بادشاہ نے وطن کے لئے اپنی جان قربان کی مگر آج لوگ سیاسی شہادتوں پر سیاست کررہے ہیں جنگ آزادی میں شہید سورہیہ بادشاہ اور ح±روں کی قربانیوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے حکمران جان لیں کہ آئندہ حکومت فنکشنل لیگ کی ہوگی پھر ملک میں ترقی اور انصاف کا دور دورا ہوگا ان خیالات کا اظہار فنکشنل لیگ کے رہنماو¿ں سینیٹر مظفر حسین شاہ‘ سردار رحیم‘ مہتاب اکبر راشدی‘ نصرت سحر عباسی‘ عبدالکریم شیخ‘ ارشد شر بلوچ ایڈووکیٹ‘ انور خان‘ مختیار سہتو‘ سینئر صحافی فقیر بچل لغاری اور دیگر نے شہید سورہیہ بادشاہ کے پچہترویں یوم شہادت کی مناسبت سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی شاندار تقریب کے انعقاد سے کارکنوں اور عوام کو ح±ر تحریک اور شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال قربانی کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملا شہید سورہیہ بادشاہ نے وطن یا کفن کا نعرہ لگایا اور اپنا سر نہیں جھکایا صبغت اللہ شاہ راشدی کی تحریک میں شامل لوگوں کی داستانیں قربانیوں سے بھری پڑی ہیں ہماری درسگاہوں میں ح±ر جماعت پر جامع تحقیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سورہیہ بادشاہ کی تحریک پر تحقیق وقت کی ضرورت ہے سورہیہ بادشاہ کے مقدمے میں انصاف نہیں کیا گیا سورہیہ بادشاہ کا مقدمہ دوبارہ چلایا جائے اور ح±ر جماعت کو انصاف دلایا جائے۔ فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے اپنے خطاب میں شہید سورہیہ بادشاہ کی وطن کے لئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال قربانی سے ہمیں سبق سیکھنا چاہئے جذبہ ہو تو پھر سامنے انگریز ہو یا انگریز کا باپ کوئی جھکا نہیں سکتا۔ آج پھر ایسے حالات ہیں کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں ملک کو بچانے کیلئے کمر باندھنا ہوگی ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ہم نے ہر گھر کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانا ہے ہماری رکنیت سازی مہم بھرپور کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے رکنیت سازی خاموشی سے کی ہے جبکہ مخالفین نے صرف شور شرابہ کیا۔ سردار رحیم نے جلد کراچی میں پیر صاحب پاگارا کا جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کے گھوڑے نہلانے والے بدقسمتی سے یہاں حاکم بن گئے اور انہوں نے وسائل لوٹنا شروع کردئیے ہم نے اس بدعنوانی کا راستہ روکنا ہوگا سردار رحیم نے بھیج پاگارا کے نعرے بھی لگوائے۔ فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ برصغیر میں شہید سورہیہ بادشاہ کی پہلی آواز تھی جو وطن کے لئے تھی سانگھڑ میں جب بمبارٹمنٹ ہوئی تو انگریز نے اس پر آواز بلند نہیں کی برصغیر میں پہلا مارشل لاءسندھ میں لگا پیر پگارا سورہیہ بادشاہ نے جبر اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ح±ر جماعت کے لوگ اتنے مضبوط ہیں کہ یہ ٹرینیں گرا دیتے تھے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم روز روز کی تعطیلات کے ہرگز حق میں نہیں ہیں لیکن جس شخصیت کی وطن کے لئے قربانی ہو اس کے لئے ایک دن کی چھٹی دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
فنکشنل لیگ