سٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس 176 پوائنٹس بڑھ گیا‘ سرمایہ میں ایک ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کمی

Mar 20, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس176.39 پوائنٹس کے اضافے سے 43539.60 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں ایک ارب63 کروڑ79 لاکھ91 ہزار674 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 44کروڑ8 لاکھ46 ہزار58 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں7کروڑ 74 لاکھ 28ہزار 760 حصص کا خسارہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پی ایس ایکس میںملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس176.39 پوائنٹس کے اضافے سے 43539.60 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں149.32پوائنٹس کی تیزی سے21700.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں11.43 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں435.06پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس25.80پوائنٹس کے اضافے سے16714.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس211.69پوائنٹس کی تیزی سے 20391.81پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس130.76پوائنٹس کے اضافے سے 21808.58پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،166کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 11کروڑ 59لاکھ 68ہزار 720حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 25کروڑ 89لاکھ 62ہزار281روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90کھرب 64ارب 82کروڑ 21لاکھ 35ہزار 389روپے سے گھٹ کر 90کھرب 63ارب 18کروڑ 41لاکھ 43ہزار715روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور2کمپنیو ںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ2 کروڑ61لاکھ 6ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں