ورلڈ فوڈ پروگرام کا آٹے میں فولاد شامل کرنے کیلئے چکی اونرز سے رابطہ

Mar 20, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) ورلڈ فوڈ پروگرام نے پاکستان میں فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے تحت چکی کے پسے آٹے میں فولاد شامل کرنے کیلئے لاہور آٹا چکی اونرز سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل ورلڈ فوڈ پروگرام نے پاکستان میں فلور ملوں میں فوڈ فورٹیفکیشن کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس کا مقصد انسانی جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ اس ضمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام نے لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ملک اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمان سمیت دیگر عہدیداروں سے میٹنگ کی۔


جس میں انہیں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں 40 سے 50 فیصد آٹے کی ضرورت آٹا چکیاں پوری کررہی ہیں اور ملک میں انسانی جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موثر کردار ادا کررہی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کو لاہور میں سنت نگر، دھرم پورہ اور گوالمنڈی میں قائم آٹا چکیوں کا دورہ کرایا گیا۔

مزیدخبریں