صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے: چیف ایگزیکٹو لیسکو

لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کا اولین مقصد اپنے صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا ہے ا ور گزشتہ کچھ ماہ کے دوران 132KVسسٹم کو مزید مظبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے۔


تاکہ لاہور سمیت لیسکو کے زیرانتظام تمام سرکلز میں موسم گرما اور آئندہ آنے والے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کے 132kvشیخوپورہ گرڈ ،فاروق آبادگرڈ اور عائشہ گرڈ اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا، چیف انجنئیر ڈویلپمنٹ ممتاز علی خان، پی ڈی جی ایس سی رفعت محبوب اور ایس ای جی ایس او رانا اشتیاق احمدبھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...