کراچی (وقائع نگار) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی انتظامی غفلت نے طالبات کو مشکل میں ڈال دیا۔ پرانے ایڈمٹ کارڈز‘ تصاویر اور فون نمبر کے ساتھ یونیورسٹی کے عملے نے ردی میں فروخت کر دئیے‘ لڑکیوں کو نامعلوم افراد کے پیغامات اور فون آنا شروع ہو گئے‘ فون کرنے والوں نے لڑکیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنا شروع کر دیں‘ طالبات پریشان‘ ایک طالبہ نے ہمت کر کے سارا معاملہ سوشل میڈیا پر لا کر یونیورسٹی کی انتظامی غفلت کو بے نقاب کر دیا۔ یونیورسٹی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 10 روز میں رپورٹ دے گی۔
ڈائو یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ ردی میں فروخت‘ طالبات کا ڈیٹا آئوٹ
Mar 20, 2018