پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے تمام بکیز کی ضمانت

Mar 20, 2018

کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے تمام بکیز کو دس دس ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ دوسرے مقدمے میں تمام ملزمان کو چرس رکنے کے مقدمے میں 14 روز عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ۔پیر کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ پولیس کے جانب سے تمام ملزمان پر دو دو مقدمے درج کئے گے۔ عدالت نے ملزمان کی جوئے کھیلنے کے مقدمے دس دس ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ چرس رکھنے کے مقدمے میں ملزمان کو 14 روز عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔
ضمانت

مزیدخبریں