اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی دارلحکومت میں کل بدھ کے روز ایک اہم علاقائی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ”پاکستان، وسط ایشیائی ریاستون کیلئے مواقع کی سرزمین“۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس سیمینار کا افتتاح کریں گے جس میں شرکت کیلئے وسط ایشیائی ریاستوں کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔ مشیر سلامتی ناصر خان جنجوعہ صدارت کریں گے۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کے وفود میں اعلٰی اہلکار، سابق وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور تھنک ٹینک کے لوگ شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان م±ختلف معاہدے بھی متوقع ہیں۔ اراکین وفود سیمینار میں شرکت کے علاوہ مختلف وزارتوں اور اداروں کو بھی دورہ کریں گے۔ اراکین وفود یوم پاکستان کی پریڈ بھی دیکھیں گے۔ وفود کی وفاقی وزرا اور سینئیر پاکستانی قیادت سے م±لاقاتیں بھی ہوں گی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت مواقعوں کی تلاش اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
اسلام آباد /سیمینار
اسلام آباد میں کل اہم علاقائی سیمینار، وزیراعظم افتتاح کرینگے
Mar 20, 2018