جاسوس کا معاملہ: سویڈن نے روسی سفیر کو طلب کر لیا

سٹاک ہوم (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ کو زہر دینے کے معاملے پر وضاحت کے لئے سویڈن نے روسی سفیر کو طلب کر لیا۔ ادھر فرانسیسی صدر میکرون نے پیوٹن پر زور دیا ہے وہ جاسوسی پر ناقابل قبول حملے پر روشنی ڈالیں اور وضاحت کریں۔ روس نے پھر تنقید کرتے کہا برطانیہ سرگئی کے معاملے پر ثبوت دے، پیوٹن نے فرانسیسی صدر میکرون کو ٹیلی فون کیا، کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے روس پر لگائے گئے الزامات غیر مصدقہ ہیں۔ برطانیہ ساسیری میں سابق روسی ایجنٹ پر حملے کا الزام روس پر لگا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن