لودھراں: 6 سالہ عاصمہ سے زیادتی، قتل کے مجرم کو 4 بار پھانسی، 32 سال قید کا حکم

Mar 20, 2018

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لودھراں میں 6 سالہ عاصمہ قتل و زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم علی حیدر کو چار بار پھانسی اور 32 سال قیدکی سزا کا حکم سنا دیا۔ مجرم نے 19 فروری کو 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ مجرم پر 5 لاکھ روپے معاوضہ اور 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مزیدخبریں