پشاور کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کیلئے قبائلی علاقوں کے ساتھ باﺅنڈری وال پر 31 بم پروف چوکیاں قائم

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاور کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے اور تخریب کاروں کی نقل و حمل کو روکنے کےلئے قبائلی علاقوں سے متصل با¶نڈری وال پر 31 بم پروف چوکیاں قائم کردی گئیں۔ ان چوکیوں میں 8 کے انتظامات محکمہ پولیس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
اور وہاں اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نئی بننے والی چوکیوں کا باقاعدہ افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پی کے صلاح الدین خان محسود نے پیر کے روز کردیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدےن خان محسود نے فرنیٹئر روڈ پر نئی قائم شدہ بم پروف چوکیوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ فارن فنڈنگ کی مدد سے ان چوکیوں کی صورت میں فاٹا سے متصل بارڈر پر سکیورٹی کریسنٹ بنالیا،جن پر800 ملین روپے کی لاگت آئی ہے جن سے فاٹا سے دہشت گردوں کے بندوبستی علاقوں میں داخلے روکنے میں مدد ملے گی جن کو قبائلی علاقوں سے متصل بارڈر پر قائم کیا گیا ہے۔
چوکیاں

ای پیپر دی نیشن