لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے قائد اعظم اور اقبال کے پاکستان کو نظریاتی اور معاشی طور پر غیر مستحکم کردیا ہے ۔ سیاست دانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کو نظریاتی بنیادوں سے دور کر دیا ہے کسی پارٹی یا سیاست دان نے ملکی نظریاتی اساس کا پاس نہیں کیاچند کھوٹے سکوں نے ملک کو جمہوری اور معاشی استحکام نصیب نہیں ہونے دیا جس کاخمیازہ پوری قرضوں ، مہنگائی اور عدم برداشت کے کلچر کی صورت میں بھگت رہی ہے۔