امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں رواں ماہ چوتھا بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے

Mar 20, 2018

آسٹن (اے این این + اے ایف پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں رواں ماہ چوتھا بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اورریسکیوٹیموں نے دھماکے کی جگہ کوگھیرلیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جبکہ پولیس حکام نے دھماکوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد کرنے پر سوا لاکھ ڈالر انعام مقرر کررکھا ہے۔ دھماکوں کی انکوائری شروع کر دی گئی پولیس کے مطابق معلوم نہیں زخمی موٹر سائیکلوں پر سوار تھے یا پیدل جا رہے تھے جب سڑک کنارے ڈیوائس پراسرار طریقے سے پھٹ گئی معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
چوتھا دھماکہ

مزیدخبریں