چائنہ سدرن ایئرلائن جون سے ارمچی اور لاہور کے درمیان پروازیں شروع کر ے گی

Mar 20, 2018

ارمچی(آئی این پی/شِنہوا )سنکیانگ یغور کے خودمختار ریجن کی فضائی کمپنیاں آنے والے موسم میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ کر دیں گی ، چین کی سدرن ائیرلائز خطے میں 11نئے اندونیملک روٹ شروع کریں گی ۔ ان میں سے 5پانچ روٹ علاقائی شہروں یی ننگ ، کرامے اور کور لا کو چین کے مرکزی اور جنوبی حصوں سے ملائیں گی ، اس سال جون میں چائنہ سدرن ارمچی اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کر دیگی ،علاوہ ازیں ائیر لائز ارمچی سے سینٹ پیٹربرگ ، نووسی برسک اور تائی پی کیلئے بھی پروازیں شروع کی جاہیں گی ، ارمچی ائیر جو ہینان ائیر لائن سے منسلک ہے نئے ایوی ایشن سیزن میں 6نئے روٹ 25مارچ سے شروع کرے گی ۔ توقع ہے کہ ارمچی کے ہوائی اڈے سے 3کروڑ مسافروں اور 2لاکھ 50ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل ہو سکے گی۔

مزیدخبریں