اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق جسٹس دوست محمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی ، جسٹس دوست محمد خان گزشتہ روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ سادہ اور پروقار تقریب میں جسٹس دوست محمد خان کی خدمات کو سراہا گیا، تقریب میں چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے، ججز کی طرف سے جسٹس دوست محمد خان کو سوونیئر پیش کیا گیا۔
الوداعی تقریب