اوباڑو+رحیم یار خان (آن لائن+این این آئی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں قرض کے بدلے ایک شخص نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا نکاح 30 سالہ شخص سے کروا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاو¿ں حسین بھٹو میں پیش آیا جہاں عطا محمد بھٹو نامی ایک شخص نے ایک سال قبل ایک بااثر شخص اللہ جڑیو سے 25 ہزار روپے کا قرض سود پر لیا تھا، جو بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک جا پہنچا۔ قرض ادا نہ کرنے پر عطا محمد نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا نکاح اللہ جڑیو کے بیٹے سے کرا دیا تاہم رخصتی کے وقت بچی کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے پولیس کو بلالیا۔ ایس ایچ او امام دین چانڈیو کا کہنا ہے کہ بچی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اندرون سندھ کم عمر لڑکیوں کی بڑی عمر کے مردوں سے شادیوں کے واقعات اکثر وبیشتر سامنے آتے رہتے ہیں، جن پر پولیس کی جانب سے کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابا میں پولیس نے کارروائی کے دوران ونی کی گئی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ پسند کی شادی کرنے کے بدلے میں پنچائت نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کردیا تھا۔ پولیس نے نکاح خواں سمیت 3 افراد گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق اکبر نامی شخص نے پسند کی شادی کی تھی ۔ لڑکی کے والدین نے اغواءکا مقدمہ درج کرایا ۔
قرض کے بدلے