خصوصی عدالت میں قتل، بارود برآمدگی کے 2کیسزمیں 2گواہان کے بیان قلمبند

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے قتل، بارود برآمدگی کے 2کیسزمیں 2گواہان کے بیا ن قلمبند کرلئے پیر کو عدالت نے تھانہ نیوٹائون میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم واجد خان کیس کی سماعت 28مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی میں ملوث ملزم عبدالرحمان کیس کی سماعت 28مارچ، تھانہ چونترہ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد نصیر کیس کی سماعت 28مارچ، تھانہ گوجر خان میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم رمضان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 28مارچ جب کہ تھانہ نصیر آباد میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم شمس الرحمان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن