راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی و رہنما تحریک انصاف ظہیر اعوان نے کہا ہے کہ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کو آن لائن کیا جائے آج کل عرب ممالک اور دیگر یورپین ممالک میں ورک اور سٹوڈینٹس ویزے کے حصول اور انٹری کیلے پولیس کریکٹر سرٹیفکٹ کی شرط عاد ہو جانے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیںعوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر منتخب یوتھ و جنرل کونسلرز طلباء تاجر و لیبر ونگ کے راہنماوْں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب انسپکٹر جنرل پولیس آر پی او راولپنڈی ریجن اور سی پی او سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فلفور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کو آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بنایا جائے اس وقت ہر تھانے میں پہلے ہی فرنٹ ڈیسک موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تصدیق کے عمل کو تیز کر کے جلد از جلد سرٹیفکیٹ بنایا جائے تاکہ عوام خوار ہونے سے بچ سکے۔
پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کو آن لائن کیا جائے،ظہیر اعوان
Mar 20, 2018