گوجرانوالہ: ٹریفک پولیس نے امتحان پاس کرنیوالے خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو باقاعدہ کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔ ڈرائیونگ کے امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں خواجہ سرا اشفاق عرف چندا سی ٹی او آفس میں جھوم اٹھا۔ تالیاں بجاکر ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک ملازمین کو محظوظ کرتا رہا۔ اس موقع پر ٹریفک ملازمین بھی خواجہ سرا کی رنگین حرکات سے خوش ہوتے رہے، خواجہ سراء اشفاق عرف چندا ٹریفک قوانین پر پورا اترتے ہوئے ڈرائیونگ کے امتحان میں پاس ہوگیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود احمد لون نے اس کو باضابطہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے، خواجہ سرا کو ٹریفک کے اشاروں اور دیگر قواعد و ضوابط یاد رکھنے پر شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے۔ انہوں نے خواجہ سرائوں کے ٹریفک لائسنس کے رجوع کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے خواجہ سرائوں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی، اس اقدام سے خواجہ سرائوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...