اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسر کی ڈیپوٹیشن پر دوسرے صوبے میںتقرری کا سیکرٹری تجار ت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے نوکری سے معطل کردیا جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ انیس کے افسر عاصم نواز ٹوانہ نے سیکرٹری تجارت کو بے خبر رکھتے ہوے ٔ اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کے حکام کی مدد سے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر حکومت گلگت و بلتستان میں تبادلہ کرالیا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام ڈیپوٹیشن افسران کو اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں واپسی کا حکم دیا گیا تھا اس لئے سیکرٹری تجارت نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور اس دوران کئی مراسلے افسر کو بجھوائے لیکن مناسب جواب نہ آنے پر سیکرٹری تجارت نے اس افسر کو واپس مرکز میں طلب کرنے کے بعد نوکری سے معطل کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ اٹھارہ کے افسر علی سفیان جواس وقت سی ڈی اے کے شعبہ ڈی ایم اے میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں انھوں نے بھی سیکرٹری کو اعتماد میںلئے بغیر سی ڈی اے کے شعبہ ڈی ایم اے میں تقرری کروالی ہے۔ جس سے ایک افسر کے ساتھ سخت رویہ تو دوسرے کے ساتھ نرمی کے باعث دوہرا معیار روا رکھا گیا ہے۔
ڈیپوٹیشن تقرری‘ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے عاصم نواز ٹوانہ معطل
Mar 20, 2018