کامونکے: تحریک انصاف کے رہنما رانا ساجد کی د عوت ولیمہ تقریب رات 12 بجے تک جاری رہنے پر دولہا کیخلاف مقدمہ درج‘ آتش بازی سے ایک شخص زخمی

Mar 20, 2018

کامونکے( نا مہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما و سابق ٹکٹ ہو لڈر رانا ساجد علی شوکت کی دعوتِ ولیمہ میں قانون کیخلاف ورزی پر رانا ساجد شوکت کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔رات بارہ بجے تک جاری رہنے والی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ( ن) کے ارکانِ اسمبلی ،پولیس اور بیورو کریسی کے افسران بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے علا وہ 14 ہزار افراد نے شرکت کی۔اتوار کی رات تحر یک انصاف کے رہنما رانا ساجد علی شوکت کی دعوت ولیمہ کی تقریب کسوکی روڈ پر ایک بہت بڑے میدان میں منعقد کی گئی۔پنڈال تقریباآٹھ ایکڑ اراضی پر مشتمل تھا۔تقریب میں ون ڈش کی پابندی کی گئی۔لیکن آتش بازی کی گئی اور تقریب رات گئی تک جا ری رہی۔تقریب میں مسلم لیگ ( ن) کے ارکانِ اسمبلی چودھری اختر علی خان ،چودھری محمد اقبال اور پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان،اعجاز چودھری، خورشید محمود قصوری ،شفقت محمود ،عمر سرفراز چیمہ ،احسان اللہ ورک، چودھری وسیم اشرف شریک ہو ئے جبکہ ضلع انتظامیہ کے ارکان بھی دعوت ولیمہ میں مو جود تھے۔دعوت ولیمہ میں رات 10 بجے کے بعد آتش بازی کی گئی۔آتش بازی سے ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔رات دس بجے کے بعد بھی حکو متی ارکانِ اسمبلی اور افسران تقریب میں مو جود رہے اور رات 12 بجے کے اختتام پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے‘ تاہم کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی۔

مزیدخبریں