سرگودھا یونیورسٹی کے وی سی کی تقرری خلاف قانون ہے‘ ایچ ای سی: ہائیکورٹ نے ریکارڈ مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ کے برعکس سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ہایئر ایجو کیشن سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ ہائر ایجو کیشن کمشن کے حکام نے جواب داخل کراتے ہوئے بیان دیا کہ وائس چانسلرکی تقرری خلاف قانون کی گئی جس سے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی ادارہ کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا گیا بلکہ چار ہزار طلبا کا مستقبل بھی دائو پر لگ گیا۔ وائس چانسلر اپلائی کرنے کے ہی اہل نہ تھے جبکہ محکمہ تعلیم اور سرچ کمیٹی نے انہیں خلاف قانون نمبر دئیے اور حتمی پینل میں پہنچا دیا۔ وائس چانسلر ایک دن بھی نہ پروفیسر رہے اور نہ کبھی ڈین یا چئرمین کے عہدہ پر مقرر رہے اس کے باوجود ان کی تقرری کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروئی 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...