اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد نے کہاہے کہ اگر انہیں نگران وزیر اعظم بننے کی پیشکش ہوتی ہے تو وقت آنے دیکھونگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند حلقوں کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے سینئر وکیل علی احمد کرد کا نام لیا جارہا ہے اس سلسلے میں جب ’’ین این ائی ’’نے علی احمد کرد سے رابطہ کر کے سوال کیا کہ آپ کا نام نگران وزیراعظم کیلئے لیا جارہا ہیٗ جس پر علی احمد کرد نے بتایا کہ ابھی تک نہ مجھے کوئی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے۔ میں ایک وکیل ہوں اور میں مفروضوں پر یقین نہیں رکھتا اگر کوئی آفر آتی ہے تو وہ اس وقت دیکھوں گا۔