تھر: غذائی قلت سے 2 مزید بچے چل بسے

Mar 20, 2018

مٹھی (نامہ نگار) تھرمیں غذائی قلت اور مختلف امراض کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی دوران علاج سول ہسپتال مٹھی میں دو معصوم بچے فوت ہوئے۔ ان میں گائوں کپوسر کے شکن لال بھیل کا نومولود اور کلوئی کے پوڑھو میگھواڑ کا بچہ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں