لاہور (اپنے نامہ نگار سے)کینٹ کچہری میںسابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور آج ہر حال میں ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفتیشی افسر کے چھٹی پر ہونے کے باعث ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔
نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کو شوکاز جاری
Mar 20, 2018