چڑیوں کی حفاظت، اورل ہیلتھ اور خوشی کا عالمی دن آج، ڈائونز سنڈروم کا کل منایا جائیگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت، اورل ہیلتھ اور خوشی کا دن آج 20 مارچ بروز منگل کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاؤنز سنڈروم کا عالمی دن کل 21 مارچ کو منایا جائے گا۔ ڈاؤن سنڈروم ایک پیدائشی جینیاتی نقص ہے جس کے شکار بچوں کے خلیات میں 46 کے بجائے47 کروموسوم ہوتے ہیں اور یہ زائد کروموسوم بچے کی ذہنی نشوونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا سبب بنتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن