گوجرانوالہ: گھریلو ناچاقی پر گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا

Mar 20, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو ناچاقی پر گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی، بتایا گیا کہ فرید ٹائون کے افنان نے اپنی بیوی صائمہ کو گھریلو ناچاقی پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، ، صائمہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ افنان نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس پر دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنا معمول بنا ہوا تھا،چند روز قبل صائمہ خاوند سے جھگڑکر میکے آئی گئی تھی، بعدازاں صائمہ کے بچے اسے منا کر واپس لے گئے، دوبارہ انکے درمیان جھگڑا ہوا تو اس دوران افنان نے گلہ دبا کر صائمہ کو قتل کر دیا خود موقع سے فرار ہو گیا ، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ، دوسری طرف پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کر دی۔

مزیدخبریں