اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو واضح جواب دیتے ہوئے کسی صورت اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار اعظم سواتی نے دعویٰ کیا پیپلز پارٹی اپنا امیدوار واپس لے لے گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنا گروپ بنائیں گے۔ پی ٹی آئی نے متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی سے بھی رابطے تیز کردئیے ہیں۔