عمران کو سانپوں نے گھیر لیا، اب حمایت نہیں کرسکتا گلوکار سلمان، عامر لیاقت کی شمولیت پر برہم

Mar 20, 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گلوکار سلمان احمد پی ٹی آئی میں عامر لیاقت کی شمولیت پر برہم ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹویٹ میں سلمان نے کہا 35 سال عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کی، اب نہیں کرسکتا۔ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے۔ پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا جمہوری حق ہے۔ تحریک انصاف کو جھوٹے اور منافق سے فائدہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں